ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / پنامہ دستاویزات لیک معاملہ :محکمہ انکم ٹیکس نے اطلاعات کے تبادلے کی 200درخواستیں بھیجیں

پنامہ دستاویزات لیک معاملہ :محکمہ انکم ٹیکس نے اطلاعات کے تبادلے کی 200درخواستیں بھیجیں

Sun, 04 Sep 2016 20:13:33  SO Admin   S.O. News Service

 

نئی دہلی، 4 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )پنامہ دستاویزات معاملے میں اپنی تحقیقات کے دائرہ کو وسیع کرتے ہوئے انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے مختلف ٹیکس معلومات تبادلہ معاہدوں کو لاگو کیا ہے۔محکمہ نے فہرست میں شامل ہندوستانیوں کا بینکنگ اور دیگر مالیاتی اعداد و شمار حاصل کرنے کے لیے تقریباََ200درخواستیں بھیجی ہیں۔حکام نے بتایا کہ تقریباََ 192ایسی درخواستیں پہلے ہی بھیجی جا چکی ہیں۔تقریباََ ایک درجن اور درخواستیں بھیجنے کی تیاری ہے۔جن ممالک کو یہ درخواستیں بھیجی گئی ہیں ان میں امریکہ، برطانیہ، سنگاپور، کیربیائی جزائر کے ممالک ، سوئٹزرلینڈ، برطانوی ورجن جزائر اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔محکمہ نے380اکائیوں یا افراد سے بھی رابطہ کیاہے جن کا نام اس فہرست میں آیا ہے۔ان میں سے200سے کم نے اپنا اکاؤنٹ ہونے کی بات قبول کی ہے، وہیں باقی لوگوں نے اسے قبول نہیں کیا ہے یا پھر ان کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ایسے لوگ جنہوں نے اپنا اکاؤنٹ ہونے کی بات قبول نہیں کی یا پھر جن کے بارے میں معلومات یا کم معلومات ہی مل پائی ہے، کے معاملات میں محکمہ نے دوسرے ممالک کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے معاہدوں مثلا ڈبل ٹیکسیشن سیکورٹی معاہدہ (ڈی ٹی اے اے )ٹیکس معلومات تبادلہ قرار(ٹی آئی ای اے ) اور اسی طرح کے دیگر سمجھوتوں کو لاگو کرتے ہوئے 200سے زیادہ درخواستیں بیرون ممالک بھیجی ہیں۔

Share: